Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Ma'arij — Ayah 8

70:8
يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ ٨
(وہ عذاب اُس روز ہو گا)جس1 روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا2
Footnotes
  • [1] مفسرین میں سے ایک گروہ نے اس فقرے کا تعلق فِیْ یَوْ مٍ کَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ سے مانا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پچاس ہزار سال کی مدت جس دن کی بتائی گئی ہے اُس سے مراد قیامت کا دن ہے۔ مسند احمد اور تفسیر ابن جریر میں حضرت ابو سعید خُدری سے روایت نقل کی گئی ہے ہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےا س آیت کے متعلق عرض کیا گیا  کہ وہ تو بڑا ہی طویل دن ہوگا ۔ اس پر آپ ؐ نے فرمایا کہ ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے، دنیا میں ایک  فرض نماز پڑھتے ہیں جتنا وقت لگتا ہے مومن کے لیے وہ دن اس سے بھی زیادہ ہلکا ہوگا“۔ یہ روایت اگر صحیح سند سے منقول ہوتی تو پھر اس کے سوا اس  آیت کی کوئی دوسرے تاویل نہیں کی جا سکتی تھی۔ لیکن اس کی سند میں درّاج اور اس کے شیخ ابو الہثیم، دونوں ضعیف ہیں۔
  • [2] یعنی بار بار رنگ بدلے گا۔