Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Nuh — Ayah 13

71:13
مَّا لَكُمۡ لَا تَرۡجُونَ لِلَّهِ وَقَارٗا ١٣
تمہیں کیا ہوگیا  کہ  اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟1
Footnotes
  • [1] مطلب یہ ہے کہ دنیا کے چھوٹے چھوٹے ر ئیسوں اور سرداروں کے بارے میں تو تم یہ سمجھتے ہو کہ  ان کے وقار کے خلاف کوئی حرکت کرنا خطرناک ہے، مگر خداواندِ عالم کے متعلق تم یہ توقع  نہیں رکھتے کہ وہ کبھی کوئی باوقار ہستی ہو گا۔ اُس کے خلاف تم بغاوت کرتے ہو، اُس کی خدائی میں دوسروں کو شریک ٹھیرا تے ہو، اُس کے احکام کی نا فرمانیاں کرتے ہو، اور اس سے تمہیں یہ اندیشہ لاحق نہیں ہوتا کہ وہ اس  کی سزا دے گا۔