Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Muzzammil — Ayah 15

73:15
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ رَسُولٗا شَٰهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ رَسُولٗا ١٥
1 تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا2 ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسُول بھیجا تھا
Footnotes
  • [1]

    اب مکّہ کے اُن  کفار کو خطاب کیا جا رہا ہے  جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جُھٹلا رہے تھے اور آپ کی مخالفت میں سر گرم تھے۔

  • [2]

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں پر گواہ بنا کر بھیجنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ دنیا میں اُن کے سامنے اپنےقول اور عمل سے حق کی شہادت دیں، اور یہ بھی کہ آخرت میں جب اللہ تعالیٰ کی عدالت برپا  ہو گی اُس وقت آپ یہ گواہی دیں کہ میں نے اِن لوگوں کے سامنے حق پیش کر دیا تھا(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، البقرہ، حاشیہ 144۔ النساء، حاشیہ۶4۔جلد دوم، النحل، آیات84، 89۔جلد چہارم، الاحزاب،حاشیہ82۔جلد پنجم، الفتح، حاشیہ14)۔