Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Muzzammil — Ayah 8

73:8
وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ إِلَيۡهِ تَبۡتِيلٗا ٨
اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا کرو1 اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
Footnotes
  • [1] دن کے اوقات کی مصروفیتوں کا ذکر کرنے کے بعد یہ ارشاد کہ ”اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو“خود بخود یہ مفہوم ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں ہر طرح کے کام کرتے ہوئے بھی اپنے رب کی یاد سے کبھی غافل نہ ہواور کسی نہ کسی شکل میں اس کا ذکر کرتے رہو(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم،الاحزاب، حاشیہ۶3)۔