Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Qiyamah — Ayah 29

75:29
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ٢٩
اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی،1
Footnotes
  • [1] مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق(پنڈلی) کو عام لُغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مردہ یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوُکھ کر ایک دوسری سے جڑ جائیں گی۔ اور بعض نے عربی محاورے کے مطابق ایسے شدت اور سختی  اور  مصیبت کے معنی میں لیا ہے، یعنی اس وقت دومصیبتیں ایک ساتھ جمع ہو جائیں گی، ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہو جانے کی مصیبت اور دوسری عالمِ آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتا ر ہوکر جانے کی مصیبت، جس سے ہر کافر ومنافق اور ہر فاسق وفاجر کو سابقہ پیش آئے گا۔