Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mursalat — Ayah 11

77:11
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ ١١
اور رسُولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا1 (اس روز وہ چیز واقع ہوجائے گی)
Footnotes
  • [1] قرآن کریم میں متعدد مقامات پر یہ بات بیان کی گئ ہے کہ میدانِ حشر میں جب نوعِ انسانی کا مقدمہ پیش ہو گا تو ہر قوم کے رسول کو شہادت کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ وہ اِس امر کی گواہی دے کہ اُ س نے اللہ کا پیغام اُن لوگوں تک پہنچا دیا تھا۔ یہ گمراہوں اور مجرموں کے خلاف اللہ کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی حجّت ہوگی جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ وہ اپنی غلط روش کے خود ذمہ دار ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو خبرد ار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی تھی۔ مثال کے طور پر حسبِ ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : تفہیم القرآن ، جلد دو۔، الاعراف، آیات 172، 173۔ حواشی 135،134۔جلد چہارم، الزُمر، آیت۶9، حاشیہ 8۰۔ جلد ششم، الملک، آیت8،حاشیہ14۔