Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 16

79:16
إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى ١٦
جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی1 میں پُکارا تھا
Footnotes
  • [1] وادی مقدّسِ طُویٰ کے معنی بالعموم مفسّرین نے یہ بیان کیے ہیں کہ ”وہ مقدّس وادی جس کا نام طُویٰ تھا “۔ لیکن اس کے علاوہ اس کے دو منی اور بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک یہ کہ”وہ وادی جو دومرتبہ مقدّس کی گئی“، کیونکہ ایک دفعہ اُسے اُس وقت مقدس کیا گیا جب پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ نے وہاں حضرت موسیٰ کو مخاطب فرمایا، اور دوسری دفعہ اسے تقدیس کا شرف اُس وقت بخشا گیا جب حضرت موسیٰ مصر سے بنی اسرائیل کو نکال کر اس وادی میں لائے ۔ دوسرے یہ کہ ”رات کے وقت وادی مقدس میں پُکارا“۔ عربی میں محاورہ ہے جاءَ بعد طُوی، یعنی فلاں شخص میرے پا س رات کا کچھ حصّہ گزرنے کے بعد آیا۔