Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 22

79:22
ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ ٢٢
پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا1
Footnotes
  • [1] اس کی تفصیل دوسرے مقامات پر قرآن مجید میں یہ بیان کی گئی ہے کہ اس نے تمام مصر سے ماہر جادوگروں کو بلوایا اور ایک مجمع عام میں ان سے لاٹھیوں اور رسیّوں کے اژدہے بنوا کر دکھائے تا کہ لوگوں کو یقین آجائے کہ موسیٰ علیہ السلام کوئی نبی نہیں بلکہ ایک جادوگر ہیں، اور لاٹھی کا اژدہا بنانے کو جو کرشمہ انہوں نے دکھایا ہے وہ دوسرے جادوگر بھی دکھا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی یہ چال اُلٹی پڑی اور جادوگروں نے شکست کھا کر خود تسلیم کر لیا کہ موسٰی علیہ السلام نے جو کچھ دکھا یا ہے وہ جادو نہیں بلکہ معجزہ ہے۔