Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 29

79:29
وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا ٢٩
اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا۔1
Footnotes
  • [1] رات اور دن کو آسمان کی طرف منسوب  کیا گیا ہے ، کیونکہ آسمان کا سورج غروب ہونے سے ہی رات آتی ہے اور اسی کے طُلوع ہونے سے  دن نکلتا ہے۔ رات کے لیے ڈھانکنے کا لفظ اس معنی میں  استعمال کیا گیا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد رات کی  تاریکی اس طرح زمین پر چھا جاتی ہے جیسے اُوپر سے اس پر پردہ ڈال کر ڈھانک دیا گیا ہو۔