Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 35

79:35
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ٣٥
جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا،1
Footnotes
  • [1] یعنی جب انسان دیکھ لے گا وہی محاسبہ کا دن آگیا ہے جس کی اُسے دنیا میں خبر دی جا رہی تھی، تو قبل اس کے کہ اُس کا نامہ اعمال اس کےہاتھ میں دیا جائے، اسے ایک ایک کر کے اپنی وہ سب حرکتیں یا دآنے لگیں گی جو وہ دنیا میں کر کے آیا ہے۔ بعض لوگوں کو یہ  تجربہ خود اِس دنیا میں بھی ہوتا ہے کہ اگر یکایک کسی وقت وہ کسی ایسے خطرے سے دو چار ہوجاتے ہیں جس میں مَوت ان کو بالکل قریب کھڑی نظر آ نے لگتی ہے تو اپنی پُوری زندگی کی فلم اُن کی چشمِ تصوّر کے سامنے یک لخت پھر جاتی ہے۔