Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 41

79:41
فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ ٤١
جنّت اس کا ٹھکانا ہوگی۔1
Footnotes
  • [1] یہاں چند مختصر الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ آخرت میں اصل فیصلہ کس چیز پر ہونا ہے۔  دنیا میں زندگی کا  ایک رویّہ ہے کہ آدمی بندگی کی حد سے تجاوز کرکے اپنے خدا کے مقابلے میں سر کشی کر ے اور یہ طے کر لے کہ اِسی دنیا کے فائدے اور لذتیں اُسے مطلوب ہیں خواہ کسی طرح بھی وہ حاصل ہوں۔ دوسرا  رویّہ یہ ہے کہ یہاں زندگی بسر کرتے ہوئے آدمی اِس  بات کو پیشِ نظر رکھے کہ آخر کار ایک دن اسے اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونا ہے ، اور نفس کی بُری خواہشات کو پُورا کرنے سے اِس لیے باز رہے کہ اگر یہاں اُس نے اپنے نفس کا کہا مان کر کوئی نا جائز فائدہ کما لیا یا کوئی نا روالذت حاصل کرلی تو اپنے رب کو کیا جواب دے گا۔ آخرت میں فیصلہ اِس بات پر ہونا ہے کہ انسان نے اِن دونوں میں سےکونسا رویّہ دنیامیں اختیار کیا۔ پہلا رویّہ اختیار کیا ہو تو اس کا مستقل ٹھکانا دوزخ ہے، اور دوسرا رویّہ اختیار کیا ہو تو اس کی مستقل جائے قیام جنّت۔