Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 46

79:46
كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا ٤٦
جس1 روز یہ لوگ اُسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہو گا کہ (یہ دنیا میں یا حالتِ موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں۔2
Footnotes
  • [1] یہ مضمون اس سے پہلے کئی جگہ قرآن میں بیان ہو چکا ہے اور ہم اس کی تشریح کر چکے ہیں۔ ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دو، یونس، حاشیہ53۔بنی اسرائیل، حاشیہ5۶۔جلد سوم،طٰہٰ، حاشیہ8۰۔ المومنون،حاشیہ1۰1۔ الروم،حواشی81۔82۔جلد چہارم ،یٰس،حاشیہ48۔اس کے علاوہ یہ مضمون سورہ احقاف آیت 35 میں بھی گزر چکا ہے جس کی تشریح ہم نے وہاں نہیں کی کیونکہ  پہلےکئی جگہ تشریح ہو چکی تھی۔
  • [2] اِس کی تشریح بھی ہم تفسیر سُورہ ملک، حاشیہ 3۶ میں کر چکے ہیں۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اُس شخص کو خبر دار کردینے والے ہو جو اس کا خوف کر ے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبر دار کرنا تمہارا کام نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبر دا کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اُس دن کے آنے کا خوف کرے۔