Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah 'Abasa — Ayah 20

80:20
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ ٢٠
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی،1
Footnotes
  • [1] یعنی دنیا میں وہ تمام اسباب و وسائل فراہم کیے جن سے یہ کام لے سکے، ورنہ اِس کے جسم اور ذہن کی ساری قوتیں بے کا ر ثابت ہو تیں اگر خالق نے اُن کو استعمال کرنے کے لیے زمین پر یہ سرو سامان مہیّا نہ کردیا ہوتا اور یہ امکانات پیدا نہ کر دیے ہوتے۔ مزید بر اں خالق نے اِ س کو یہ موقع بھی دے دیا کہ اپنے لیے خیر یا شر، شکُر یا کفر، طاعت یا عصیان کی جو راہ بھی یہ اختیار کرنا چاہے کر سکے۔ اُس نے دونوں راستے اس کے سامنے کھول کر رکھ دیےاور ہر راہ اس کے لیے ہموار کر دی کہ جس پر بھی یہ چلنا چاہے چلے۔