Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

A translation of every ayah of the Quran in Urdu.

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mutaffifin — Ayah 1

83:1
وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ ١
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے۔1
Footnotes
  • [1] اصل میں لفظ مُطَفِّفِیْن استعمال کیا گیا ہے جو تَطْفِیْف سے مشتق ہے  عربی زبان میں طَفَیْف چھوٹی اور حقیر چیز کے لیے بولتے ہیں اور تطیف کا لفظ اصطلاحاً ناپ تول میں چوری چھپے کمی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، کیونکہ یہ کام کرنے والا ناپ کر یا تول کر چیز دیتے ہوئے کوئی بڑی مقدار نہیں اڑاتا بلکہ ہاتھ کی صفائی دکھا کر ہر خریدار کے حصے میں سے تھوڑا تھوڑا اڑا تا رہتا ہے اور خریدار بیچارے کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ تاجر اُسے کیا اور کتنا گھاٹا دے گیا ہے۔