Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Inshiqaq — Ayah 2

84:2
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ ٢
اور اپنے ربّ کے فرمان کی تعمیل کرے گا1 اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے ربّ کا حکم مانے)
Footnotes
  • [1] اصل میں اَذِنَتْ لِرَبِّھَا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں جن کے لفظی معنی ہیں”وہ اپنے رب کا حکم سنے گا“۔لیکن عربی زبان میں محاورے کے طور پر اَذِنَ لَہٗ کے معنی صرف یہی نہیں ہوتے کہ اس نے حکم سُنا بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اُس نے حکم سن کر ایک تابع فرمان کی طرح اس کی تعمیل کی اور ذرا سرتابی نہ کی۔