Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Buruj — Ayah 3

85:3
وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ ٣
اور دیکھنے  والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی1
Footnotes
  • [1] دیکھنے والے اور دیکھی جانے والی چیز کے بارے میں مفسرین کے بہت سے اقوال ہیں، مگر ہمارے نزدیک سلسلہ کلام سے  جو بات مناسبت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ دیکھنے والے سے مراد ہر وہ شخص ہے جو  قیامت کے روز حاضر ہو گا اور دیکھی جانے والی چیز سے مراد خود قیامت ہے جس کے ہولناک احوال کو  سب دیکھنے والے دیکھیں گے ۔ یہ مجاہد ، عِکْرمہ ، ضحاک، ابن نجیح اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے۔