Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-A'la — Ayah 14

87:14
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ١٤
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی1
Footnotes
  • [1] پاکیزگی سے مراد ہے کفر و شرک چھوڑ کر ایمان لانا، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق اختیار کرنا اور برے اعمال چھوڑ کر نیک اعمال کرنا۔ فلاح سے مراد  دنیوی خوشحالی نہیں ہے بلکہ حقیقی کامیابی ہے ، خواہ دنیا کی خوشحالی اس کے ساتھ میسّر ہو یا نہ ہو(تشریح کے  لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ نمبر23۔ جلد سوم، المومنون، حواشی نمبر 5۰-11-1۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ نمبر 4)۔