Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ash-Shams — Ayah 1

91:1
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا ١
سُورج اور اُس کی دُھوپ1 کی قسم
Footnotes
  • [1] اصل میں لفظ ضُحٰیاستعمال کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ، دونوں پر دلالت کرتا ہے ۔ اگرچہ عربی زبان میں اس کے معروف معنی چاشت کے وقت کے ہیں جبکہ سورج طلوع ہونے کے بعد خاصا بلند ہو جاتا ہے ۔ لیکن جب سورج چڑھتا ہے تو صرف روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ گرمی بھی دیتا ہے، اس لیے ضُحٰی کا لفظ  جب سورج کی طرف منسوب  ہوتو اس کا پورا مفہوم  اُس کی روشنی ، یا اُس کی بدولت نکلنے والے دن کے بجائے اُس کی دُھوپ ہی سے زیادہ صحیح طور پر ادا ہوتا ہے۔