Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Ash-Shams — Ayah 4

91:4
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا ٤
اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے،1
Footnotes
  • [1] یعنی رات  کی آمد پر سُورج چھُپ  جاتا ہے اور اُس کی روشنی رات بھر غائب رہتی ہے ۔ اس کیفیت کو یوں بیان کیا گیا ہے کہ رات سورج کو ڈھانک لیتی ہے ، کیونکہ رات کی اصل حقیقت سورج کا افق سے نیچے اُتر جانا ہے، جس کی وجہ سے اُس کی روشنی زمین کے اُس حصّے تک نہیں پہنچ سکتی جہاں رات طاری ہو گئی ہو۔