Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Layl — Ayah 11

92:11
وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ١١
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟1
Footnotes
  • [1] دوسرے الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ ایک روز اُسے بہر حال مرنا ہے ارو وہ سب کچھ دنیا ہی میں چھوڑ جانا ہے  جسے اُس نے یہاں اپنے عیش کے لیے فراہم  کیا تھا۔ اگر اپنی آخرت کے لیے کچھ کما کر وہ ساتھ نہ لے گیا  تو یہ مال اس کے کس کام آئے گا؟ قبر میں تو وہ کوئی کوٹھی، کوئی موٹر، کوئی جائداد اور کوئی  جمع پونجی  لے کر نہیں جائے گا۔