Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-'Alaq — Ayah 17

96:17
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ ١٧
وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو،1
Footnotes
  • [1] جیسا کہ ہم نے دیباچہ میں بیان کیا ہے ابو جہل کے دھمکی دینے پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جِھڑک دیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اے محمدؑ، تم کس بل پر مجھے ڈراتے ہو ، خدا کی قسم  اس وادی میں میرے حمایتی سب سے زیادہ ہیں۔ اس پر فرمایا جا رہا ہے کہ یہ بلا لے اپنے حمایتیوں کو۔