Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Bayyinah — Ayah 6

98:6
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمۡ شَرُّ ٱلۡبَرِيَّةِ ٦
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کُفر کیا ہے1 وہ یقیناً جہنّم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترینِ خلائق ہیں۔2
Footnotes
  • [1] یعنی خدا کی مخلوقات میں اُن سے بد تر کوئی مخلوق نہیں ہے حتیٰ کہ جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں ، کیونکہ جانور عقل  اور اختیار نہیں رکھے، اور یہ عقل اور اختیار رکھتے ہوئے حق سے منہ موڑتے ہیں۔
  • [2] یہاں کفر سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے سے انکار  کرنا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین اور اہلِ کتاب میں سے جن لوگوں نے اُس رسول کے آجانے کے بعد اُ کو نہیں مانا جس کا وجود خود ایک دلیلِ روشن ہے اور جو بالکل درست تحریروں پر مشتمل پاک صحیفے  اُن کو پڑھ کر سنا رہا ہے، اُن کا  انجام وہ ہے جو آگے بیان کیا جا رہا ہے۔