[1]پہاڑ دھنی ہوئی روئی کیطرح ہو جائیں گے:یعنی جیسے دُھنیا اون یا روئی کو دھنک کر ایک ایک پھاہا کرکے اڑا دیتا ہے۔ اسی طرح پہاڑ متفرق ہو کر اڑ جائیں گے۔ اور رنگین اون سے شاید اس لئے تشبیہ دی کہ بہت کمزور اور ہلکی ہوتی ہے۔ نیز قرآن میں دوسری جگہ پہاڑوں کے رنگ بھی کئ قسموں کے بیان فرمائے ہیں وَ مِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیۡضٌ وَّ حُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہَا وَ غَرَابِیۡبُ سُوۡدٌ (فاطر۔۲۷)۔