Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Ma'un — Ayah 7

107:7
وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ ٧
اور مانگے نہ دیویں برتنے کی چیز1
Footnotes
  • [1] استعمالی چیزیں نہ دینے والے:یعنی زکوٰۃ و صدقات وغیرہ تو کیا ادا کرتے، معمولی برتنے کی چیزیں بھی مثلًا ڈول، رسی، ہنڈیا، دیگچی، کلہاڑی، سوئی دھاگہ وغیرہ، کسی کو مانگے نہیں دیتے جنکےدینے کا دنیا میں عام رواج ہے۔ بخل اور خست کا جب یہ حال ہو تو ریاکاری کی نماز سے ہی کیا فائدہ ہوگا۔ اگر ایک آدمی اپنے کو مسلمان نمازی کہتا اور کہلاتا ہے مگر اللہ کے ساتھ اخلاص اور مخلوق کے ساتھ ہمدردی نہیں رکھتا، اس کا اسلام لفظ بے معنی، اور اس کی نماز حقیقت سے بہت دور ہے۔ یہ ریاکاری اور بداخلاقی تو ان بدبختوں کا شیوہ ہونا چاہیئے جو اللہ کے دین اور روزِ جزاء پر کوئی اعتقاد نہیں رکھتے۔