Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Najm — Ayah 15

53:15
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ ١٥
اُس کے پاس ہے بہشت آرام سے رہنے کی1
Footnotes
  • [1] دوبارہ حضرت جبریل علیہ السلام کو دیکھنا:حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "دوسری بار جبریلؑ کو اپنی اصلی صورت پر دیکھا۔ معراج کی رات میں ، سات آسمان سے اوپر، جہاں درخت ہے بیری کا، وہ حد ہے نیچے اور اوپر کی، نیچے کے لوگ اوپر نہیں پہنچتے اور اوپر کے نیچے نہیں اترتے، اس کے پاس بہشت کو دیکھا"۔ (تنبیہ) جس طرح جنت کے انگور، انار وغیرہ کو دنیا کے پھلوں اور میووں پر قیاس نہیں کرسکتے۔ محض اشتراک اسمی ہے۔ اس بیری کے درخت کو بھی یہاں کی بیریوں پر قیاس نہ کیا جائے اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ بیری کس طرح کی ہوگی۔ بہر حال وہ درخت ادھر اُدھر کی سرحد پر واقع ہے جو اعمال وغیرہ ادھر سے چڑھتے ہیں اور جو احکام وغیرہ ادھر سے اترتے ہیں سب کا منتہٰی وہ ہی ہے۔ مجموعہ روایات سے یوں سمجھ میں آتا ہے کہ اس کی جڑ چھٹے آسمان میں اور پھیلاؤ ساتویں آسمان میں ہوگا۔ واللہ اعلم۔