Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Hadid — Ayah 24

57:24
ٱلَّذِينَ يَبۡخَلُونَ وَيَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبُخۡلِۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ ٢٤
وہ جو کہ آپ نہ دیں اور سکھلائیں لوگوں کو بھی نہ دینا1 اور جو کوئی منہ موڑے تو اللہ آپ ہے بے پروا سب خوبیوں کے ساتھ موصوف2
Footnotes
  • [1] شیخی اور بڑائی اللہ کو پسند نہیں:اکثر متکبر مالداروں کی حالت یہ ہی ہوتی ہے کہ بڑائی اور شیخی تو بہت ماریں گے مگر خرچ کرنے کے نام پیسہ جیب سے نہ نکلے گا۔ کسی اچھے کام میں خود دینے کی توفیق نہ ہو گی اور اپنے قول و فعل سے دوسروں کو بھی یہ ہی سبق پڑھائیں گے۔ موقع پر بڑھ کر خرچ کرنا متوکلوں اور ہمت والوں کا کام ہے جو پیسہ سے محبت نہیں کرتے، اور جانتے ہیں کہ سختی اور نرمی سب اسی مالک علی الاطلاق کی طرف سے ہے۔
  • [2] بخل کی مذمت:یعنی تمہارے خرچ کرنے یا نہ کرنے سے اسکو کوئی فائدہ یا نقصان نہیں پہنچتا وہ تو بے نیاز اور بےپروا ذات ہے۔ تمام خوبیاں علٰی وجہ الکمال اسکی ذات میں جمع ہیں۔ تمہارے کسی فعل سے اسکی کسی خوبی میں اضافہ نہیں ہوتا۔ جو کچھ نفع و نقصان ہے ۔ خرچ کرو گے خود فائدہ اٹھاؤ گے نہ کرو گے گھاٹے میں رہو گے۔