Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Hashr — Ayah 24

59:24
هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡخَٰلِقُ ٱلۡبَارِئُ ٱلۡمُصَوِّرُۖ لَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ٢٤
وہ اللہ ہے بنانے والا نکال کھڑا کرنے والا1 صورت کھینچنے والا2 اُسی کے ہیں سب نام خاصے (عمدہ)3 پاکی بول رہا ہے اُسکی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں4 اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا5
Footnotes
  • [1] یعنی جیسا کہ نطفہ پر انسان کی تصویر کھینچ دی۔
  • [2] یعنی وہ نام جو اعلیٰ درجہ کی خوبیوں اور کمالات پر دلالت کرتے ہیں۔
  • [3] اسماء الہٰی:یعنی زبانِ حال سے یا قال سے بھی جس کو ہم نہیں سمجھتے۔
  • [4] تمام کمالات و صفاتِ الہٰیہ کا مرجع ان دو صفتوں "عزیز" اور "حکیم" کی طرف ہے۔ کیونکہ "عزیز" کمال قدرت پر اور "حکیم" کمال علم پر دلالت کرتا ہے۔ اور جتنے کمالات ہیں علم اور قدرت سے کسی نہ کسی طرح وابستہ ہیں۔ روایات میں سورۃ "حشر" کی ان تین آیتوں (ھو اللہ الذی لآ الٰہ الاّ ھو سے آخر تک) کی بہت فضیلت آئی ہے۔ مومن کو چاہیئے کہ صبح و شام ان آیات کی تلاوت پر مواظبت رکھے۔ تم سورۃ الحشر وللہ الحمد والمنہ۔
  • [5] صفات الہٰیہ کا بیان:"خالق" و "باری" کے فرق کی طرف ہم نے سورۃ "بنی اسرائیل" کی آیت وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الرُّوۡحِ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّیۡ (بنی اسرائیل۔۸۵) الخ کے فوائد میں کچھ اشارہ کیا ہے۔