[1]کافر کے اوصاف:یعنی ان خصلتوں کے ساتھ بدنام اور رسوائے عالم بھی ہے حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "کہ یہ سب کافر کے وصف ہیں آدمی اپنے اندر دیکھے اور یہ خصلتیں چھوڑے" (تنبیہ) زَنِیْمٍ کے معنی بعض سلف کے نزدیک ولدالزنا اور حرامزادے کے ہیں۔ جس کافرکی نسبت یہ آیتیں نازل ہوئیں وہ ایسا ہی تھا۔