Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Qalam — Ayah 14

68:14
أَن كَانَ ذَا مَالٖ وَبَنِينَ ١٤
اس واسطے کہ رکھتا ہے مال اور بیٹے1
Footnotes
  • [1] مال و دولت شرافت کا معیار نہیں:یعنی ایک شخص اگر دنیا میں طالع مند اور خوش قسمت نظر آتا ہے، مثلًا مال و اولاد وغیرہ رکھتا ہے تو محض اتنی بات سے اس لائق نہیں ہو جاتا کہ اس کی بات مانی جائے۔اصل چیز انسان کے اخلاق و عادات ہیں۔ جس شخص میں شرافت اور خوش اخلاقی نہیں، اللہ والوں کا کام نہیں کہ اسکی ابلہ فریب باتوں کی طرف التفات کریں۔