Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 29

79:29
وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا ٢٩
اور اندھیری کی رات اُسکی اور کھول نکالی اُسکی دھوپ1
Footnotes
  • [1] آسمان کو دیکھو:یعنی آسمان کو خیال کرو۔ کس قدر اونچا، کتنا مضبوط، کیسا صاف، ہموار اور کس درجہ مرتب و منظّم ہے کس قدر زبردست انتظام اور باقاعدگی کے ساتھ اس کے سورج کی رفتار سے رات اور دن کا سلسلہ قائم کیا ہے۔ رات کی اندھیرے میں اس کا سماں کچھ اور ہے اور دن کے اجالے میں ایک دوسری ہی شان نظرآتی ہے۔