Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 30

79:30
وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ٣٠
اور زمین کو اُسکے پیچھے صاف بچھا دیا1
Footnotes
  • [1] آسمان کے بعد زمین:آسمان اور زمین میں پہلے کون پیدا کیا گیا؟ اس کے متعلق ہم پیشتر کسی جگہ کلام کر چکے ہیں غالباً سورۃ "فصلت" میں (تنبیہ) "دحیٰ " کے معنی راغبؒ نے کسی چیز کو اس کے مقّر (جائے قرار) سے ہٹا دینے کے لکھے ہیں۔ تو شاید اس لفظ میں اُدھر اشارہ ہو جو آج کل کی تحقیق ہے کہ زمین اصل میں کسی بڑے جرم سماوی کا ایک حصّہ ہے جو اس سے الگ ہو گیا۔ واللہ اعلم۔