ایسا لگے گا جس دن دیکھیں گے اُسکو کہ نہیں ٹھہرے تھے دنیا میں مگر ایک شام یا صبح اُسکی1
Footnotes
[1]دنیا کی زندگی ایک صبح یا ایک شام کے برابر معلوم ہو گی:یعنی اب تو شور مچا رہے ہیں کہ قیامت کے آنے میں دیر کیوں ہے جلد کیوں نہیں آجاتی۔ مگر اس وقت معلوم ہو گا کہ بہت جلد آئی بیچ میں دیر کچھ نہیں لگی۔