[1]انسان نے مالک کا حق نہیں پہچانا:یعنی انسان نے ہر گز اپنے مالک کا حق نہیں پہچانا اور جو کچھ حکم ہوا تھا ابھی تک اس کو بجا نہیں لایا (تنبیہ) ابن کثیرؒ نے کَلَّا لَمَّا یَقۡضِ مَاۤ اَمَرَہٗ کو ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَہٗ سے متعلق رکھا ہے۔ یعنی جب چاہیگا، زندہ کرکے اٹھائیگا۔ ابھی ایسا نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ دنیا کی آبادی کے متعلق اس کا جو حکم کونی وقدری ہے وہ ابھی تک اس نے ختم نہیں کیا۔