Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah At-Takwir — Ayah 5

81:5
وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ ٥
اور جب جنگل کے جانوروں میں رول پڑ جائے1
Footnotes
  • [1] جانور رَل مِل جائیں گے:یعنی جنگل کے وحشی جانور جو آدمی کے سایہ سے بھاگتے ہیں مضطرب ہو کر شہر میں آگھسیں اور پالتو جانوروں میں ملجائیں جیساکہ اکثر خوف کے وقت دیکھا گیا ہے۔ ابھی چند سال ہوئے گنگا جمنا میں سیلاب آیا تھا تو لوگوں نے دیکھا کہ ایک چھپر بہتا جارہا ہے اس پر آدمی بھی ہیں اور سانپ وغیرہ بھی لپٹ رہے ہیں ایک دوسرے سے کچھ تعرض نہیں کرتا۔ نفسی نفسی پڑی ہوئی ہے بلکہ زیادہ سردی کے زمانہ میں بعض درندے جنگل سے شہر میں گھس آتے ہیں۔(تنبیہ) بعض مفسرین نے حُشِرَتْ کے معنی مارنے کے اور بعض نے مارکر اٹھانے کے لئے ہیں۔ واللہ اعلم۔