Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-A'la — Ayah 15

87:15
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ١٥
اورلیا اُس نے نام اپنے رب کا پھر نماز پڑھی1
Footnotes
  • [1] تکبیر تحریمہ کا حکم:یعنی پاک و صاف ہو کر تکبیر تحریمہ میں اپنے رب کا نام لیا۔ پھر نماز پڑھی۔ اور بعض سلف نے کہا کہ تَزَکیّٰ "زکوٰۃ" سے ہے جس سے مراد یہاں "صدقہ الفطر" ہے اور ذَکَرَاسْمَ رَبِّہٖ سے تکبیرات عید مراد ہیں۔ اور فَصَلّٰی میں نماز عید کا ذکر ہے یعنی عید کے دن اوّل "صدقہ الفطر" پھر تکبیریں، پھر نماز۔ والظاہر ہوالاوّل (تنبیہ) حنفیہ نے پہلی تفسیر کے موافق اس آیت سے دو مسئلے نکالے ہیں۔ اوّل یہ کہ تحریمہ میں خاص لفظ "اللہ اکبر" کہنا فرض نہیں، مطلق ذکر اسم رب کافی ہے جو مشعر تعظیم ہو اور اپنی غرض و حاجت پر مشتمل نہ ہو۔ ہاں "اللہ اکبر" کہنا احادیث صحیحہ کی بناء پر سنت یا واجب قرار پائیگا۔ دوسرے تکبیر تحریمہ نماز کے لئے شرط ہے رکن نہیں کیونکہ فَصَلّٰی کا ذَکَرَاسْمَ رَبِّہٖ پر عطف کرنا معطوف علیہ کی مغائرت پر دال ہے۔ واللہ اعلم۔