Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-A'la — Ayah 7

87:7
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ ٧
مگر جو چاہے اللہ1 وہ جانتا ہے پکارنے کو اور جو چھپا ہوا ہے2
Footnotes
  • [1] وہ ہر ظاہر اور چھپی بات جانتا ہے:یعنی وہ تمہاری مخفی استعداد اور ظاہر اعمال و احوال کو جانتا ہے اسی کے موافق تم سے معاملہ کرے گا نیز یہ شبہ نہ کیا جائے کہ جو آیات ایک مرتبہ نازل کر دی گئیں، پھر ان کو منسوخ کرنے اور بھلا دینے کے کیا معنی۔ اس کی حکمتوں کا احاطہ کرنا اسی کی شان ہے جو تمام کھلی چھپی چیزوں کا جاننے والا ہے اسی کو معلوم ہے کہ کونسی چیز ہمیشہ باقی رہنی چاہئے اور کس کو ایک مخصوص مدت کے بعد اُٹھا لینا چاہئیے کیونکہ اب اس کا باقی رہنا ضروری نہیں ہے۔
  • [2] ہم تمہیں قرآن پڑھوائینگے:یعنی جس طرح ہم نے تربیت سے ہر چیز کو بتدریج اس کے کمال مطلوب تک پہنچایا ہے تم کو بھی آہستہ آہستہ کامل قرآن پڑھا دینگے اور ایسا یاد کرا دیں گے کہ اس کا کوئی حصّہ بھولنے نہ پاؤ گے بجز ان آیتوں کا جن کا بالکل بھلا دینا ہی مقصود ہو گا کہ وہ بھی ایک قسم نسخ کی ہے۔