Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Ad-Duhaa — Ayah 6

93:6
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ ٦
بھلا نہیں پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی1
Footnotes
  • [1] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یتیمی:حضرت ﷺ کی ولادت باسعادت سے پہلے ہی آپ کے والد وفات پاچکے تھے چھ سال کی عمر تھی کہ والدہ نے رحلت کی۔ پھر آٹھ سال کی عمر تک اپنے دادا (عبدالمطلب) کی کفالت میں رہے۔ آخر اس دریتیم اور نادرۂ روزگار کی ظاہری تربیت و پرورش کی سعادت آپ کے بیحد شفیق چچا ابوطالب کے حصہ میں آئی۔ انہوں نے زندگی بھر آپ کی نصرت و حمایت اور تکریم و تحییل میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا۔ ہجرت سے کچھ پہلے وہ بھی دنیا سے رخصت ہوئے۔ چند روز بعد یہ امانت الہٰی اللہ کے حکم سے انصار مدینہ کے گھر پہنچ گئ۔ "اوس" اور "خزرج" کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔ اور انہوں نے اس کی حفاظت اس طرح کی جس کی نظیر چشم فلک نے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔ یہ سب صورتیں درجہ بدرجہ ایواء کے تحت میں داخل ہیں۔ کما اشارالیہ ابن کثیرؒ۔