Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani) translation for Surah Al-Bayyinah — Ayah 8

98:8
جَزَآؤُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَشِيَ رَبَّهُۥ ٨
بدلا اُن کا اُنکے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہں اُنکے نہریں سدا رہیں اُں میں ہمیشہ اللہ اُن سے راضی اور وہ اُس سے راضی1 یہ ملتا ہے اسکو جو ڈرا اپنے رب سے2
Footnotes
  • [1] اللہ کی رضا جنّت سے بھی بڑی نعمت ہے:یعنی جنّت کے باغوں اور نہروں سے بڑھ کر رضا مولٰی کی دولت ہے۔ بلکہ جنت کی تمام نعمتوں کی اصلی روح یہی ہے۔
  • [2] یہ نعمت اللہ سے ڈرنے والوں کیلئے ہے:یعنی یہ مقام بلند ہر ایک کو نہیں ملتا۔ صرف ان بندوں کا حصّہ ہے جو اپنے رب کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں، اور اس کی نافرمانی کے پاس نہیں جاتے۔