Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Mu'minun — Ayah 117

23:117
وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَٰفِرُونَ ١١٧
اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبُود کو پکارے، جس کے لیے اُس کے پاس کوئی دلیل نہیں1 تو اُس کا حساب اُس کے ربّ کے پاس ہے۔2 ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔3
Footnotes
  • [1] یہ پھر اسی مضمون کا اعادہ  ہے کہ اصل میں فلاح پانے والے کون ہیں اور اس سے محروم  رہنے والے کون۔
  • [2] یعنی وہ محاسبے  اور باز پرس سے بچ نہیں سکتا۔
  • [3] دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ”جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے اُس کے لیے اپنے اس فعل کے حق میں کوئی دلیل نہیں ہے“۔