Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Naml — Ayah 77

27:77
وَإِنَّهُۥ لَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ ٧٧
اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیے۔1
Footnotes
  • [1] یعنی اُن لوگوں کے لیے جو اس قرآن کی دعوت کو قبول کر لیں اور وہ بات ما ن لیں جسے یہ پیش کر رہا ہے ۔ ایسے لوگ اُن گمراہیوں سے بچ جائیں گے جن میں ان کی قوم مبتلا ہے۔ ان کو اس قرآن کی بدولت  زندگی کا سیدھا راستہ مل جائے گا اور ان پر خدا کی وہ مہر بانیاں ہوں گی جن کا تصور بھی کفارِ قریش آج نہیں کر سکتے ۔ اس رحمت کی بارش کو بھی چند ہی سال بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ وہی لوگ جو ریگ زارِ عرب کے ایک گوشہ گنامی میں پڑے ہوئے تھے اور کفر کی حالت میں زیادہ سے زیادہ ایک کامیاب اچھا پہ مار بن سکتے تھے، اس قرآن پر ایمان لانے کے بعد یکایک وہ دنیا کے پیشوا ، قوموں کے امام، تہذیب انسانی کے استاد اور روئے زمین کے ایک بڑے حصّے پر فرمانروا ہو گئے۔