Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-'Ankabut — Ayah 31

29:31
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٰهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُوٓاْ إِنَّا مُهۡلِكُوٓاْ أَهۡلِ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِۖ إِنَّ أَهۡلَهَا كَانُواْ ظَٰلِمِينَ ٣١
اور جب ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے1 تو انہوں نے اُس سے کہا”ہم اِس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں،2  اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں۔“
Footnotes
  • [1] سورۂ ہود اور سورۂ حِجر میں اس کی تفصیل  یہ بیان ہوئی ہے کہ جو فرشتے قومِ لُوطؑ پر عذاب نازل  کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے وہ پہلے حضرت ابراہیمؑ کے پاس حاضر ہوئے اور انہوں نے آنجناب کو حضرت اسحاقؑ کی اور ان کے بعد حضرت یعقوبؑ کی پیدائش کی بشارت دی ، پھر یہ بتایا کہ ہمیں قومِ لُوط کو تباہ کر نے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
  • [2] ”اِس بستی“ کا اشارہ قومِ لوطؑ کے علاقے کی طرف ہے ۔ حضرت ابراہیم ؑ اس وقت فلسطین کے شہر حَبْرون (موجودہ الخلیل) میں رہتے تھے۔ اس شہر کے جنوب مشرق میں  چند میل کے فاصلے پر بحیرہ مردار (Dead Sea ) کا وہ حصّہ واقع ہے جہاں پہلے قومِ لوطؑ آباد تھی اور اب جس پر بحیرہ کا پانی پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ نشیب میں واقع ہے اور حبرون کی بلند پہاڑیوں پر سے صاف نظر آتا ہے۔ اسی لیے فرشتوں نے اس کی  طرف اشارہ کر کے حضرت ابراہیم ؑ سے عرض کیا کہ  ” ہم اِس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں۔“(ملاحظہ ہو سورۂ شعراء حاشیہ 114)۔