Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Haqqah — Ayah 25

69:25
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ ٢٥
اور جس کا نامہٴ اعمال  اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا1 وہ کہے گا”کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا2
Footnotes
  • [1] سورہ انشقاق میں فرمایا گیا ہے ”اور جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا“۔غالباً اس کی صورت یہ ہوگی کہ مجرم کو چونکہ پہلے ہی سے اپنے مجرم ہونے کا علم ہو گا اور وہ جانتا ہو گا کہ اس نامہ اعمال میں اس کا کیا کچھا چٹھا در ج ہے، اس لیے وہ نہایت بددلی کے ساتھ اپنا بایاں ہاتھ بڑھا کر اُسے لے گا اور فوراً پیٹھ کے پیچھے چھپا لے گا تا کہ کوئی دیکھنے نہ پائے۔
  • [2] یعنی مجھے یہ نامہ اعمال دے کر میدان ِ حشر میں علانیہ سب کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کیا جاتا اور جو سزا بھی دینی تھی دے ڈالی جاتی۔