Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Ma'arij — Ayah 3

70:3
مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ ٣
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔1
Footnotes
  • [1] اصل میں لفظ ذِی المَعَارِجِ استعمال ہوا ہے ۔ معارج، معرَج کی جمع ہے جس کے معنی زینے، یا سیڑھی، یا ایسی چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے اوپر چڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کو معارِج والا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات بہت بالا و بر تر ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے در پے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے، جیسا کہ بعد والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔