Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Jinn — Ayah 4

72:4
وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطٗا ٤
اور یہ کہ”ہمارےنادان لوگ1 اللہ کے بارے میں بہت خلافِ حق باتیں کہتے رہے ہیں۔“
Footnotes
  • [1] اصل میں لفظ سَفِیْھُنَا استعمال کیا گیا ہے جو ک فرد کے لیے بھی  بولا جا سکتا ہے اور ایک گروہ کے لیے بھی۔اگر اسے ایک نادان فرد کے معنی میں لیا جائے تو مراد ابلیس ہو گا۔ اور اگر ایک گروہ کے  معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ جِنوں میں  بہت سے احمق اور بے عقل لوگ ایسی باتیں کہتے تھے۔