Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah An-Nazi'at — Ayah 8

79:8
قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ ٨
کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے،1
Footnotes
  • [1] ”کچھ دل“کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کہ قرآن مجید کی رو سے  صرف کفار و فُجّار اور منافقین ہی پر قیامت کے روز ہوَل طاری ہو گا۔ مومنینِ صالحین اُس ہول سے محفوظ ہوں گے۔ سورہ انبیاء میں ان کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ ”وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت اُن کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر اُن کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا“(آیت1۰3)