Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah 'Abasa — Ayah 11

80:11
كـَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ ١١
ہر گز نہیں،1 یہ تو ایک نصیحت ہے،2
Footnotes
  • [1] مراد ہے قرآن۔
  • [2] یعنی ایسا ہر گز نہ کرو۔ خدا کو بھولے ہوئے اور اپنی دنیوی وجاہت پر پُھولے ہوئے لوگوں کو بے جا اہمیت نہ دو۔ نہ اسلام کی تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو اِس سے مُنہ موڑے اُس کے سامنے اِسے بَالْحِاح پیش کیا جائے، اور نہ تمہاری یہ شان ہے کہ ان مغرور لوگوں کو اسلامی کی طرف لانے کے لیے کسی ایسے انداز سے کوشش کرو جس سے یہ اس غلط فہمی میں پڑ جائیں کہ تمہاری کوئی غرض اِن سے  اٹکی ہوئی ہے، یہ مان لیں گے تو تمہاری دعوت فروغ پا سکے گی ورنہ ناکام ہو جائے گی۔ حق اِن سے اُتنا ہی بے نیاز ہے جتنے یہ حق سے بے نیاز ہیں۔