Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah At-Takwir — Ayah 22

81:22
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ ٢٢
اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق1 مجنون نہیں ہے
Footnotes
  • [1] رفیق سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، اور آپ کو اہل ِ مکّہ کا رفیق کہہ کر دراصل اُنہیں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپؐ اُن کے لیے کوئی اجنبی شخص نہیں ہیں، بلکہ اُنہی کے ہم قوم اور ہم قبیلہ ہیں۔ اُنہی کے درمیان ایسے شخص کو جانتے بوجھتے مجنون کہتے ہوئے اُنہیں کچھ تو شرم آنی چاہیے(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو، تفہیم القرآن، جلد پنجم، النجم، حواشی2۔3)۔