Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-A'la — Ayah 10

87:10
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ ١٠
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا،1
Footnotes
  • [1] یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجامِ بد کا اندیشہ ہو گا اُسی کو  یہ فکر  ہو گی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں، اور وہی اللہ کے اُس بندے کی نصیحت کو توجہ سے  سُنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح و سعادت کا راستہ بتا رہا ہو۔