Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Fajr — Ayah 17

89:17
كـَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ ١٧
ہرگز نہیں،1 بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے2
Footnotes
  • [1] یعنی جب تک اس کا باپ زندہ رہتا ہے اس کے ساتھ تمہارا برتاؤ کچھ اور ہوتا ہے اور جب اُس کا باپ مر جاتا ہے تو ہمسائے اور دُور کے رشتہ دار تو درکنار چچا اور ماموں اور بڑے بھائی تک اس سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔
  • [2] یعنی یہ عزت اور ذلت کا معیار ہر گز نہیں ہے ۔ تم سخت غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ اخلاق کی بھلائی  اور بُرائی کے بجائے تم نے اسے معیارِ عزت و ذلت بنا رکھا ہے۔