Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

Ayah by Ayah

Tags

Download Links

Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi translation for Surah Al-Fajr — Ayah 21

89:21
كـَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا ٢١
ہرگز نہیں،1 جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
Footnotes
  • [1] یعنی تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ تم دنیا میں جیتے جی یہ سب کچھ کرتے رہو اور اس کی باز پُرس کا وقت کبھی نہ آئے ۔ جس جزا و سزا کا انکار کر کے تم نے زندگی کا یہ  ہنجار  اختیار کر رکھا ہے وہ کوئی انہونی اور خیالی بات نہیں ہے بلکہ وہ پیش آنی ہے اور اس وقت آنی ہے جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔